Feb ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۰ Asia/Tehran
  • غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کی بمباری

صیہونی علاقوں پر فلسطین کی تحریک مزاحمت کے جوابی حملوں پر غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نابلس پر صیہونی جارحیت کے ردعمل میں فلسطینیوں کی جوابی کارروائی پر صیہونی حکومت نے غزہ کے بعض علاقوں منجملہ الشاطی کیمپ، عیسی البطرا اور البریج کیمپ پر بمباری کی ہے۔

صیہونی جارحیت پر غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونی جنگی طیاروں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی اور ان طیاروں پر فائرنگ کی گئی۔ فلسطین کی تحریک مزاحمت کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے بھی جوابی اقدام کیا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ مختلف فلسطینی گروہوں نے بدھ کی رات اپنے بیانات میں تاکید کی ہے کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صیہونی جارحیت کی بھڑکنے والی آگ خود صیہونی حکومت کو بھسم کر کے رکھ دے گی۔ 

ٹیگس