Feb ۲۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۷ Asia/Tehran
  • تہران میں افغانستان کا سفارت خانہ طالبان کے حوالے

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تہران میں افغانستان کے سفارت خانے کو طالبان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ تہران میں افغانستان کے سفارتخانے کی منتقلی اور اس کی تبدیلی کا معاملہ ایران کا اندرونی معاملہ اور ایران سے مربوط ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے تعلقات عامہ نے ایک بیان میں تہران میں افغان سفارتخانے کی ترسیل اور داخلی پیشرفت کے حوالے سے بعض دعووں کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ افغان سفارتخانے کو تحویل میں دینے کا مسئلہ، ایک داخلی معاملہ ہے (افغانستان سے متعلق) اور اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے اس معاملے میں کسی بھی طرح دخل اندازی نہیں کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں افغان سفارت خانے سے متعلق کوئی دستاویز یا سامان یا کوئی دوسری چیز نہیں لی ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک عالمی برادری نے طالبان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے تاہم مختلف ممالک خاص طور علاقائی ممالک انسانی ہمدردی کے ناطے نے افغان کے عوام کی مدد و امداد کرنے کیلئے طالبان حکومت کی مدد کر رہے ہیں اور اب تک پاکستان، ترکمنستان، چین، قطر اور روس اپنے دارالحکومتوں میں افغانستان کے سفارتی امور کو طالبان حکومت کے سپرد کر چکے ہیں۔

ٹیگس