گیارہ ممالک میں طالبان نے اپنے سفارتی مراکز کا چارج سنبھال لیا
طالبان انتظامیہ نے گیارہ ممالک میں افغانستان کے سفارتخانوں کا انتظام سنبھال لیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: افغان طالبان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان، چین، ازبکستان، ترکمانستان، روس، ترکیہ، قطر، ملائیشیا، کرغیزستان، قزاقستان اور ایران وہ ممالک ہیں جہاں افغانستان کے سفارتخانوں اور قونصل خانوں کا انتظام طالبان کے سفارتکاروں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ افغانستان کا سفارتخانہ، برسراقتدار حکومت کے حوالے کرنا ایک معمول کا ڈپلومیٹک رویہ ہے جسے انجام دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ افغان طالبان، سن دو ہزار اکیس میں اقتدار میں واپسی کے بعد، دنیا میں باضابطہ طور پر اپنی شناخت کروانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم عالمی برادری نے اعلان کیا ہے کہ یہ اقدام افغانستان میں ہمہ گیر حکومت کی تشکیل اور خواتین کی تعلیم اور ان کے روزگار حاصل کرنے کے حق کو تسلیم کرنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔