Mar ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۴ Asia/Tehran
  • فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اسرائیلی جیلوں میں بند تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو ضروری قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سترہ سال کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدی فؤاد الشوبکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے اسما‏عیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی قیدیوں کی استقامت کی قدردانی کرتے ہیں۔
حماس کے سربراہ نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے معاملے کو قومی معاملہ قرار دیا ۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ فلسطینی قیدیوں کو چھڑانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس کے لیے جو کچھ بھی ہمارے بس میں ہو وہ انجام دینا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ بن یامین نیتن یاھو کی انتہا پسند حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کی صورتحال مزید ابتر ہوتی جارہی ہے۔
اس وقت چار ہزار آٹھ سو کے قریب فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں بند ہیں جن میں ایک سو ساٹھ بچے اور انیس خواتین بھی شامل ہیں۔

ٹیگس