Mar ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو! تم نے اسرائیل کو تباہ کر دیا: صیہونی افسران

غاصب صیہونی حکومت کے خلاف خود صیہونیوں کے مظاہروں کو ڈھائی ماہ سے زائد کا عصہ گزر چکا ہے اور گزشتہ روز مسلسل گیارہویں ہفتے صیہونیوں نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: اطلاعات کے مطابق مظاہروں کا یہ سلسلہ مقبوضہ فسلطین کے کئی علاقوں منجملہ تل بیب، حیفا، بیت المقدس، بئر السبع، ریشون لتسیون اور ہرتزلیا میں جاری رہا۔ صیہونی حکومت کے اندرونی اختلافات اور نتن یاہو کابینہ پر اپوزیشن کے شدید حملوں کے باعث مظاہروں میں ہر ہفتے مزید شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔

اپوزیشن میں سابق وزیر اعظم لائیر لاپید پیش پیش نظر آ رہے ہیں۔ صیہونی حکومت کے صدر اسحاق ہرتزل اب تک بارہا جعلی ریاست کے اندر خانہ جنگی کی بابت خبردار کر چکے ہیں۔ عبری ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز بھی بڑی تعداد میں مظاہرین مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں بالخصوص صیہونیت کے مرکز تل ابیب میں سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے نتن یاہو کے خلاف زبردست نعرے بازی اور انکے استعفے کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ شب صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم بینی گانٹس نے اپنے ایک ٹویٹ میں اسرائیل کی اندرونی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ رِجیم اب ایک خانہ جنگی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب صیہونی حکومت کے ڈھائی سو اعلیٰ سطحی افسروں نے وزیر اعظم نتن یاہو کو ایک خط لکھ کر انکی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ خط میں انہوں نے نتن یاہو کو خطاب کرتے ہوئے لکھا کہ تم نے اسرائیل کو تباہ کر دیا ہے۔

صیہونی روزنامہ معاریو کے مطابق سابق صیہونی سفیروں، سکیورٹی ایجنسیوں کے ملازموں اور کمانڈروں پر مشتمل 250 صیہونی افسروں نے اپنے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے نام ایک کھلا خط لکھا جس میں انہوں نے لکھا کہ نتن یاہو اور انکی کابینہ نے اسرائیل کو نقصان پہنچایا ہے اور صیہونی باشندوں کے درمیان نفرت، وحشت، جھوٹ، تفرقہ اور اختلافات کی فضا کو عام کر دیا ہے۔

ٹیگس