بن فرحان اور امیر عبداللہیان جلد ملاقات کریں گے۔
Mar ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے عنقریب ملاقات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے
سحرنیوز/عالم اسلام:سعودی عرب کی نیوز ایجنسی واس کی رپورٹ کے مطابق فیصل بن فرحان نے ایران کے وزیرخارجہ حسن امیر عبداللہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں ماہ مبارک رمضان کے شروع ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق بن فرحان اور امیر عبداللہیان نے عنقریب باہمی ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ اس ملاقات میں دونوں ممالک میں ایک دوسرے کے سفارت خانے کھولنے کی تیاریوں کے سلسلے میں بات چیت کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق امیر عبداللہیان نے بھی اس گفتگو میں ماہ مبارک رمضان کی مبارک باد پیش کی اور ریاض تہران تعلقات کی بحالی پر زور دیا۔