شام، امریکہ کی پھر چوری پکڑی گئی
مقامی ذرائع نے ایک بار پھر غاصب امریکیوں کے ہاتھوں شامی تیل کی چوری کی اطلاع دی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب امریکی فوجی مشرقی شام میں "الجزیرہ" آئل فیلڈز سے شامی تیل چوری کرتے رہے۔
نیوز میڈیا نے اعلان کیا کہ غاصب امریکیوں نے سیکڑوں ٹن چوری شدہ تیل سے بھرے درجنوں ٹینکر اور فوجی سازوسامان لے جانے والی گاڑیاں عراق میں اپنے اڈوں پر منتقل کر دیں۔
مقامی ذرائع نے شامی خبر رساں ایجنسی سانا کو بتایا کہ 148 امریکی گاڑیوں کا ایک قافلہ، جس میں شام کا چوری شدہ تیل لے جانے کے لیے 80 ٹینکرز اور 60 دیگر ٹرکوں کے ساتھ 8 امریکی بکتر بند گاڑیاں بھی شامل ہیں، غیر قانونی طریقے سے الولید کراسنگ کے ذریعے آج شمالی عراق میں داخل ہوا
اس ماہ کی چوتھی تاریخ کو بھی امریکی افواج نے 57 گاڑیوں کے دو قافلوں کو، جن میں درجنوں ٹینکرز جو شامی تیل کا چوری کیا گیا تھا، المحمودیہ اور الولید کی غیر قانونی گزرگاہوں کے ذریعے عراق اسمگل کیا۔
گزشتہ ہفتے شام کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ امریکی افواج شامی تیل کے ہزاروں بیرل غیر قانونی طور پر چوری کر کے اس کی اسمگلنگ کر رہی ہیں اور یہ افواج زلزلہ زدگان کی توانائی کے ان ذرائع کی ضرورت کو کوئی اہمیت نہیں دیتیں۔
شام کی وزارت خارجہ نے حال ہی میں ملک کی سرزمین پر امریکی افواج کے حملوں سے ہونے والے براہ راست نقصانات کی مالیت کا اعلان کیا ہے اور اس کا تخمینہ 25.9 بلین ڈالر قرار دیا ہے جس میں سے 19.8 بلین ڈالر کا تعلق شام کی تیل اور گیس کی چوری سے ہونے والے نقصانات سے ہے۔