Mar ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۵ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ

عراق کے صوبے بابل میں ایک امریکی لاجسٹک قافلے پر حملہ کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند دنوں میں امریکی فوجی قافلوں کو عراق میں روڈ کنارے بچھائے گئے بموں کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں تیزی آ گئی ہے۔

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے سارے فوجیوں کو عراق سے نکال لیا ہے جب کہ ابھی بھی اس کے ڈھائی ہزار فوجی مختلف عناوین سے اب بھی عراق میں موجود ہیں۔

عراقی حکومت نے دسمبر 2018ء میں ایک قانون پاس کیا تھا جس کے تحت ساری امریکی افواج کو عراق سے نکل جانے کا حکم دیا گیا تھا لیکن امریکی افواج مختلف حیلوں بہانوں سے ابھی تک عراق میں موجود ہیں۔

ماہرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ امریکی افواج دہشت گردوں کی حمایت کر رہی ہیں تاکہ وہ دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دیتے رہیں اور امریکی فوج کو عراق میں رہنے کا جواز ملتا رہے۔

ٹیگس