Mar ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • اربیل؛ امریکی قونصل خانے کے قریب دھماکوں کی آوازیں

عراق کے خودمختار علاقے کردستان کے صدرمقام اربیل میں قائم امریکی قونصل خانے کے پاس شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ٹیلی گرام پر موجود مزاحمتی فورسز کے چینل صابرین نیوز نے خبر دی ہے کہ اربیل میں قائم امریکی قونصل خانے کے آس پاس دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے اور دھماکوں کی آوازیں امریکی قونصل خانے کے پاس موجود علاقوں ملا اومر اور بورین سٹی کی طرف سے سنی گئیں۔

ٹیگس