Mar ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • مسجد الاقصی پر صیہونیوں کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں: سعودی عرب

سعودی وزارت خارجہ نے مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے حملے کی مذمت کی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے جاری شدہ بیان میں آیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کی حمایت میں آبادکاروں نے مسجد الاقصی اور اس کے صحنوں کی بے حرمتی کی ہے جس کی مذمت کی جاتی ہے۔  اس بیان میں درج ہے کہ صیہونی آبادکاروں کے حملے سے امن کی بحالی کی تمام کوششیں کمزور پڑ جائیں گی اور ایسے اقدامات سے عالمی قوانین اور دینی مقدسات کے احترام کی نفی ہوتی ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ تل ابیب کی ہری جھنڈی پر مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے حملوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔  فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ان بڑھتی جارحیتوں کے انجام کی جانب سے صیہونیوں کو خبردار کر دیا ہے۔

ٹیگس