Apr ۰۳, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۲ Asia/Tehran
  • گذشتہ رات دمشق پر کوئی فضائی حملہ نہیں ہوا: سیکورٹی عہدے دار

شام کے ایک سیکورٹی عہدے دار نے المزہ علاقے میں صیہونی فضائی حملے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کی سانا نیوز ایجنسی کے مطابق نام ظاہر نہ ہونے کی شرط پر اس سیکورٹی عہدے دار نے بتایا کہ گذشتہ رات دمشق کے المزہ علاقے میں لگی آگ ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں لگی تھی ۔  اس سیکورٹی عہدے دار نے کہا کہ اس واقعے میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ 

اس سے قبل بعض ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ صیہونی حکومت کی فضائی فورس نے دمشق کے مضافات میں واقع المزہ ایئربیس پر حملہ کیا ہے۔ ان خبروں میں دعوی کیا گیا تھا کہ دھماکے کی آواز صیہونی جیٹ فائٹروں کے مبینہ حملے کے نتیجے میں سنائی دی ہے۔ 

قابل ذکر ہے کہ صیہونی فضائیہ نے گذشتہ چند روز میں چار بار دمشق اور مختلف شہروں کو میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ امن کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ممالک، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے صیہونیوں کے ان کھلے جرائم پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

ٹیگس