شام ترکیہ تعلقات کے سلسلے میں ماسکو میں چار ملکی اجلاس کا آغاز
Apr ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۹ Asia/Tehran
روس کے دارالحکومت ماسکو میں شام ترکیہ تعلقات کے حوالے سے چار ملکی اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں ایران، روس، ترکیہ اور شام کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ایران، روس، شام اور ترکیہ کے وزراء خارجہ کے مشیروں کا آج ماسکو میں اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ اس اجلاس میں ایران کی نمائندگی ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر علی اصغر خاجی کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں وزراء خارجہ کی سطح کے مذاکرات کے لئے راہ ہموار کی جائے گی۔ اس سے قبل روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے روسی خبر ایجنسی تاس سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران، روس، ترکیہ اور شام کے سینئیر سفارتکار کے اجلاس میں تاخیر کی وجہ بعض ممالک کی عدم آمادگی ہے۔