اسماعیل ہنیہ کا دورہ بیروت
فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ لبنان کے خصوصی دورے پر بیروت پہنچے ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے اطلاع رسانی کے انچارج ولید کیلانی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ لبنان کے خصوصی دورے پر بیروت پہنچے ہیں۔
اپنے اس دورے میں وہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور اس ملک میں حماس و جہاد اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات اور غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں متحدہ مواقف اور ان مواقف کو مضبوط و مستحکم بنائے جانے کے بارے میں گفتگو کریں گے۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا یہ دورہ ایک ایسے وقت انجام پا رہا ہے کہ مسجد الاقصی اور بیت المقدس سمیت تمام مقبوضہ علاقوں کی صورت حال سخت کشیدہ بنی ہوئی ہے اور غاصب صیہونیوں نے حملہ کر کے مسجد الاقصی میں اعتکاف کرنےوالے سیکڑوں فلسطینیوں کو زخمی اور چار سو سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔