سعودی قید سے تیرہ یمنی رہا
Apr ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۹ Asia/Tehran
یمن کے جنگی قیدیوں کی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے بالاخر تیرہ یمنی قیدیوں کو رہا کردیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق، یمن کے جنگی قیدیوں کی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر مرتضی نے اس بارے میں بتایا کہ صنعا اور ریاض کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے شدہ معاہدے کے مطابق انجام پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تیرہ قیدیوں کے بدلے ایک سعودی قیدی کو رہا کیا گیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے معاہدے پر مکمل عملدرامد کا راستہ ہموار ہوسکتا ہے۔
عبدالقادر مرتضی نے کچھ عرصے قبل بتایا تھا کہ ریاض اس معاہدے پر عملدرامد کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے جس کی تصدیق بین الاقوامی امدادی کمیٹی ریڈ سکراس نے بھی کی تھی۔