Apr ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • سعودی کابینہ کے اجلاس میں ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا جائزہ

سعودی کابینہ کے اجلاس میں ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا جائزہ لیا گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سرکاری خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔
جدہ کے کاخ سلام میں ہونے والے اس اجلاس میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان بیجنگ میں طے پانے والے سمجھوتے پر غور و خوص کیا گیا۔
اجلاس میں دونوں ملکوں کے سفارت خانے اور قونصل خانے کھولے جانے اور باہمی اعتماد میں اضافے کی غرض سے لازمی اقدامات پر زور دیا گیا۔
 واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے دس مارچ کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک معاہدے پر دستخط اور سات سال منقطع سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

ٹیگس