Apr ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ دوغلی پالیسی کی بیماری میں مبتلا ہے: یمنی عہدے دار

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے انسانی حقوق کے وزیر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق اور آزادی کے حوالے سے صرف بیان جاری کرتا ہے اور اقوام متحدہ کا انسانی حقوق اور آزادی کے حوالے سے دوھرا معیار ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیر برائے انسانی حقوق علی الدیلمی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے دوغلی پالیسی کی بیماری میں مبتلا ہو گئے ہیں اور جارحیت کو روکنے کے بجائے وہ ثالثی کا کردار ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے حضوصی ایلچی هانس گرونڈبرگ اور جارح ملکوں کے سفیر حقائق سے چشم پوشی کر رہے ہیں۔

علی الدیلمی نے کہا کہ انسانی حقوق سب کیلئے ہے لیکن اقوام متحدہ کا اس حوالے سے دوھرا معیار ہے اور نسلی امتیاز کے دائرے میں وہ انسانوں سے نبرد آزما ہے لیکن یمنی قوم اس قسم کی پالیسی کو قبول نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے مارچ 2015 میں یمن پر حملہ کیا جس میں اب تک لاکھوں یمنی شہید، زخمی اور بے گھر ہوئے ہیں۔ 

ٹیگس