Apr ۲۰, ۲۰۲۳ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • امریکہ عراق میں الحشد الشعبی کی موجودگی کو ختم کرنے کے درپے

امریکہ عراق کے صوبۂ الانبار میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی موجودگی کو ختم کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: المعلومہ ویب سائٹ کے مطابق صوبۂ الانبار کے ایک اعلیٰ سیکورٹی عہدیدار نے بتایا کہ امریکہ اور بعض دیگر ممالک as صوبے میں دہشت گردوں کی کمر توڑنے والی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کی موجودگی کو ختم کرانا چاہتے ہیں ۔

مذکورہ عراقی عہدیدار نے بتایا کہ امریکا کی یہ سازش اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ وہ عراق کے مغربی علاقوں میں ایک بار پھر دہشت گرد گروہوں کو مسلط کرنا چاہتا ہے اور یوں وہ عراق میں اپنی ذلت کا انتقام لینے کے درپے ہے ۔

مذکورہ اعلی سیکورٹی عہدیدار نے کہا کہ صوبۂ الانبار میں الحشد الشعبی کی موجودگی کا اگر خاتمہ کر دیا گیا تو امریکا اور اس کے اتحادی خطے میں با آسانی اپنی سازشوں کو عملی جامہ پہنا سکیں گے۔

عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق الحشد الشعبی شام سے ملنے والی عراقی سرحدوں پر دہشت گرد گروہوں کی نقل و حرکت کو ناکام بنانے والی ایک اہم فورس شمار ہوتی ہے ۔

عراقی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا الحشد الشعبی کے بارے میں پوری معلومات رکھنے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ داعش کے خلاف کس طرح کا آپریشن انجام دیتی ہے اور امریکی منصوبوں کو کیسے ناکام بناتی ہے ۔

ٹیگس