Apr ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • جھڑپوں کے درمیان سوڈان میں نماز عید

سوڈان کے مسلمانوں نے متحارب فوجی گروہوں میں جاری لڑائی کے درمیان نمازعید ادا کی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ سوڈان کی فوج اور السریع الحرکت فورس کے درمیان اقتدار کی جنگ ہفتے کی صبح بھی جاری رہی۔ حالانکہ بدھ کو جنگ بندی کا اعلان بھی کردیا گیا تھا۔
سوڈانی فوج نے کہا ہے کہ اس کی مخالف سریع الحرکت فورس نے ام درمان میں ایک جیل پر حملہ کرکے بہت سے خطرناک قیدیوں کو چھڑالیا ہے۔
یہ جھڑپیں ایسے وقت میں جاری ہیں جب سریع الحرکت فورس کی مرکزی کمان نے جمعے کی شب ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی، علاقائی اور اندرونی اتفاق رائے کی بنیاد پر ہفتے کی صبح چھے بجے سے بہتر گھنٹے کی جنگ بندی شروع ہوجائے گی۔
عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سوڈان کی مسلح جھڑپوں میں اب تک چار سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

ٹیگس