Apr ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • عراقی وزیراعظم کی الحشد الشعبی کے شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات

عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے عراق کی عوامی رضاکار فورس کے شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اس موقع پر انہوں نے الحشدالشعبی کے شہیدوں کے ایثار کے جذبے کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ شہید نہ ہوتے تو دہشت گردی کو شکست دینا، کامیابی کا حصول اور عراق میں قیام امن، ناممکن ہوجاتا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عراق، حشد الشعبی کی جاں فشانیوں کو کبھی بھی نہیں بھولے گی۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کے شہید فاؤنڈیشن کے سربراہ طارق المندلاوی نے بتایا ہے کہ عراق کی سلامتی اور داعش اور دہشت گردوں کے مقابلے کی راہ میں عوامی رضاکار فورس نے نو ہزار پانچ سو سے زیادہ شہیدوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس تنظیم کے اٹھائیس ہزار سے زیادہ ارکان عراقی عوام کے دفاع کی راہ میں زخمی بھی ہوئے۔
یاد رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں پر داعش دہشت گردوں کے قبضے کے بعد، بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے فتوے پر لبیک کہتے ہوئے عوامی رضاکار فورس تشکیل دی گئی تھی۔ 
اس کے بعد سن دو ہزار سولہ میں عراقی پارلیمان نے اس فورس کو عراق کی مسلح افواج میں شامل کردیا۔ 

ٹیگس