Apr ۲۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  • صیہونی مخالف کارروائی میں 8 صیہونی زخمی

فلسطین کے مقامی ذرائع کا کہنا ہےکہ مقبوضہ قدس کی وفا شاہراہ پر فائرنگ اور گاڑی سے ٹکر مارنے کے واقع میں متعدد صیہونی زخمی ہوئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبری ذرائع نے گاڑی سے صیہونیوں کو مارنے کے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں 3 صیہونی زخمی ہوئے کہ جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ جبکہ بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں 8 صیہونی زخمی ہوئے۔

صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن چینل 12 نے اس حوالے سے کہا ہے کہ یہ واقعہ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے حوالے سے ہونے والے پروگرام سے صرف 200 میٹر کے فاصلے پر رونما ہوا اور صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اس واقعہ سے چند منٹ قبل تک وہاں موجود تھے۔

صیہونی مخالف کارروائی کرنے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

ٹیگس