Apr ۲۵, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • سوڈان میں 3 روزکی جنگ بندی

سوڈان کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے آج سے 72 گھنٹے کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ نے سوڈان کی فوج اور پیرا ملٹری فورس کے مابین جنگ بندی پر عمل درآمد کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ سوڈان کی فوج نے جنگ بندی پر عمل در آمد کو پیرا ملٹری فورسز کی جانب سےکارروائی روکنے سے مشروط کیا تھا۔ 

عید الفطر کے موقع پر بھی 18 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان ہوا تھا تاہم اس پر عمل در آمد نہیں ہوا۔

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم سمیت مختلف علاقوں میں عبدالفتاح البرہان کے زیر کمان فوج اور محمد حمدان دقلو کے زیر کمان پیرا ملٹری فورس کے درمیان گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شدید جھڑپیں ہوئیں۔

سوڈان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان میں جاری جھڑپوں میں ہلاکتوں میں تیز رفتار اضافہ ہو رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد چار سو ستائیس تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی ہے۔

ٹیگس