Apr ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • عالمی برادری کی خاموشی، مسجد الاقصی پر غاصب صیہونیوں کا ایک بار پھر حملہ

صیہونیوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر دھاوا بول دیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: العہد نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ واقعہ آج صبح رونما ہوا ہے اور اس دوران صیہونی آبادکاروں کو غاصب فوجیوں کی مکمل حمایت بھی حاصل رہی۔ 

رپورٹ میں درج ہے کہ صیہونی پارلیمان کے انتہاپسند سابق رکن یہودا غلیک بھی اس حملے میں صیہونی آبادکاروں کا ساتھ دیتے ہوئے انہیں اشتعال دلا رہے تھے۔ 

ادھر صیہونی فوجیوں کا مسجد الاقصی میں موجود نمازیوں پر تشدد کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔

یاد رہے کہ صیہونی فوجیوں نے پانچ اپریل کی صبح کو مسجد الاقصی میں واقع مسجد القبلی پر دھاوا بول کر معتکف فلسطینیوں کو قبلہ اول سے زبردستی نکالنے کی کوشش کی اور انہیں بھیانک تشدد کا نشانہ بنایا۔  صیہونیوں کے روز افزوں تشدد کے سامنے تل ابیب کے مغربی حامیوں کی مکمل خاموشی نے فلسطین کے غاصبوں کی جرات میں اور بھی اضافہ کردیا ہے۔

ٹیگس