May ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین میں نتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہروں کا تسلسل، لاکھوں صیہونیوں کی شرکت (ویڈیو)

صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستوری جاری ہے اور لاکھوں افراد نے گزشتہ شب مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں پھر مظاہرے کیے ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامن نتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ شب بھی جاری رہا جن میں لاکھوں صیہونیوں نے شرکت کی جبکہ صرف تل ابیب میں ایک لاکھ  سے زائد افراد نے مظاہرے میں شریک رہے۔ یہ مظاہرے لگاتار 18 ہفتوں سے جاری ہیں۔ نیتن یاہو کی انتہاپسند کابینہ کے خلاف خود صیہونیوں کے مظاہروں میں ہر ہفتے شدت آتی جا رہی ہے۔

صیہونی حکومت کے بدعنوان وزیراعظم کے خلاف مقبوضہ فلسطین میں مسلسل مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

مظاہرین نیتن یاہو حکومت کی عدالتی اصلاحات کو عدلیہ کے خلاف بغاوت قرار دے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ اصلاحات کے نتیجے میں عدلیہ کے اختیارات کم اور مجریہ اور مقننہ کی پوزیشن مضبوط ہو جائے گی۔ نتن یاہو کو رشوت ستانی اور مالی بدعنوانیوں کے مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔

 صیہونی وزیر اعظم کے مدمقابل پارٹیوں کا کہنا ہے کہ نتن یاہو عدالتی قوانین میں اصلاحات لاکر اپنی بدعنوانیوں کی پردہ پوشی اور اپنے خلاف کیسز کو بند کرنا چاہتے ہیں۔

سیاسی اور اسٹریٹیجک امور کے ماہرین، حتی کہ صیہونی مبصرین اور سیاست دانوں کا خیال ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں کی موجودہ صورت حال اس غیرقانونی حکومت کی لرزتی بنیادوں اور تباہی کی جانب بڑھتے اندرونی حالات کی عکاسی کر رہی ہے۔

ٹیگس