May ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۵:۱۴ Asia/Tehran
  • جنوبی افغانستان میں دھماکہ، 3 بچے جاں بحق

افغانستان کے شہر قندھار میں بارودی سرنگ کے ہونے والے ایک دھماکے میں تین بچے جاں بحق ہو گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کے سیکورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ شہر کے پانچویں سیکورٹی زون میں یہ دھماکہ پیر کو ہوا جس میں تین بچے منجملہ دو لڑکے اور ایک لڑکی جان بحق ہو گئی۔ یہ بچے اس وقت جاں بحق ہوئے جب وہ بارودی سرنگ والے مقام پر کھیل رہے تھے۔

افغانستان میں جنگ، جارحیت اور خانہ جنگی کے دور میں بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں کبھی بھی بے گناہ افغان شہری منجملہ چھوٹے چھوٹے بچے مارے جاتے ہیں ۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کی بنیاد پر گذشتہ تین عشروں کے دوران افغانستان میں تقریبا ستاون ہزار بے گناہ عام شہری مختلف قسم کے دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کے دھماکوں میں جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ صرف گذشتہ سال کے دوران اس قسم کے واقعات میں ایک ہزار افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس