May ۱۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت پر سائبر حملوں کا سلسلہ بدستور جاری، اسرائیلی ریڈیو کی ویب سائٹ نشانہ بنی

صیہونی حکومت کی ریڈیو کی ویب سائٹ سائبر حملے کی وجہ سے دسترس سے باہر ہو گئی ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عبری ذرائع کا کہنا ہے کہ سوڈان کے انونیمس گروپ کی جانب سے صیہونی حکومت  کو سائیبر حملوں کی دھمکی دیئے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی صیہونی حکومت کی ریڈیو کی ویب سائٹ سائبر حملے کی وجہ سے دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ یہ حملہ کہاں سے انجام پایا ہے تاہم سوڈان کے انونیمس گروپ نے اسرائیل کے خلاف مزید سائبر حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر غزہ کی حمایت کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران غاصب صیہونی حکومت کے ریاستی ادارے تواتر کے ساتھ سائبر حملوں کی زد پر رہے ہیں۔

ٹیگس