May ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran

بغداد میں امریکی فوجی اڈے میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی فوجی اڈے پر دھماکے کی آواز سنی گئی۔

عراقی میڈیا نے سنیچر کی صبح بتایا کہ بغداد میں امریکی فوجی اڈے وکٹوریہ سے ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔

صابرین نیوز ٹیلی گرام چینل نے یہ بتاتے ہوئے کہ یہ فوجی اڈہ بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب واقع ہے، اطلاع دی ہے کہ اس رپورٹ کی اشاعت کے وقت تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ آواز کہاں سے آئی اور نہ ہی مزید تفصیلات دستیاب ہوئی ہیں۔

در ایں اثنا عراقی میڈیا نے بھی گزشتہ ماہ کے اواخر میں امریکی فوجی اڈے  وکٹوریہ میں ایک کواڈ کاپٹر کے گرنے کی خبر دی تھی۔

شفق نیوز ویب سائٹ نے ایک سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی فورسز نے اس کواڈ کاپٹر کو بغداد کے ہوائی اڈے کے ڈبلن ٹریننگ سینٹر میں جیم کرکے مار گرایا گیا۔

روداو چینل نے یہ بھی اطلاع دی کہ یہ کواڈ کاپٹر دھماکہ خیز مواد نہیں لے جا رہا تھا اور امریکی اڈے کی فلم بندی کر رہا تھا۔

ٹیگس