حزب اللہ کی میزائل توانائی سے صیہونیوں میں تشویش
صیہونی ذرائغ ابلاغ نے تل ابیب کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کی حالیہ فوجی مشقوں کو معمولی نہ سمبھے، یہ تحریک جنگ کی صورت میں صرف ایک دن میں تین ہزار میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی اخبار یدیعوت احارانوت کے ایک نامہ نگار نے منگل کو حزب اللہ کی فوجی مشقوں کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ لبنان کی تحریک مزاحمت حملہ کرنے اور مقبوضہ علاقوں میں اسلحہ پہنچانے اور اسی طرح صیہونی آبادکاروں کو اغوا کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
اس صیہونی اخبار کے مطابق اسرائیل کی تشویش صرف حزب اللہ کو لے کر ہے اور یہ تحریک جنگ کی صورت میں صرف ایک روز میں تین ہزار میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ حز ب اللہ، لبنان کی دفاعی و فوجی طاقت میں قابل ذکر حد تک اضافہ ہوا ہے۔
جنوبی لبنان میں اکیس مئی کو اس علاقے کی آزادی کی تئیسویں سالگرہ کے موقع پر حزب اللہ لبنان نے غیر معمولی فوجی مشقیں انجام دے کر لبنان کے دفاع کے لئے تحریک مزاحمت کی مکمل آمادگی کا مظاہرہ کیا ہے۔