May ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  • کیا ایران اور مصرکے تعلقات پھر بحال ہو رہے ہیں، کون کر رہا ہے کوشش؟

العربی الجدید اخبار نے عمان کے سلطان کے حالیہ دورہ مصر اور اس ملک کے صدر سے ملاقات کے حوالے سے لکھا ہے کہ فریقین نے ایران و مصر کے درمیان تعلقات کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: العربی الجدید اخبار نے عمان کے سلطان کے حالیہ دورہ مصر اور اس ملک کے صدر سے ملاقات کے حوالے سے لکھا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات مصر اور ایران کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل سمیت اہم امور نیز دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر رہے۔

عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے اپنے ملک کا انتظام سنبھالنے کے 3 سال بعد پہلی بار قاہرہ کا دورہ کیا اور انہوں نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔

اس سفر کے دوران ہیثم بن طارق نے السیسی سے باضابطہ بات چیت کی جس میں دونوں ممالک کے حکام موجود تھے جبکہ سلطان ہیثم بن طارق اور مصری صدر کے درمیان بند کمرے میں ایک دو طرفہ نشست بھی ہوئی۔

عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں اور تمام شعبوں میں تعلقات میں توسیع کے مسئلے پر بات چیت کی تاکہ ان کے درمیان مشترکہ مفادات کو مضبوط کیا جا سکے۔

سلطان ہیثم اور عبدالفتاح السیسی نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

العربی الجدید نے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ ان مذاکرات میں مصر اور ایران کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل اور دونوں فریقوں کی دلچسپی کے دیگر علاقائی اور بین الاقوامی امور جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں نے قاہرہ اور مسقط کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ قاہرہ اب تہران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو سفیروں کی سطح تک بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، مصر اور ایران کے درمیان براہ راست مواصلاتی ذرائع کے باوجود، سلطان ہیثم بن طارق کے دورہ مصر کے دوران اس مسئلے پر اہم گفتگو کا مشاہد کیا گیا۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ عبد الفتاح السیسی اور سلطان ہیثم بن طارق کے درمیان ایران کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات چیت ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ جب مصری حکام نے ایران میں اپنے ہم منصبوں سے رابطہ کیا اور اس دوران قاہرہ اور تہران کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگس