May ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکی فوجیوں کے ہاتھوں ایک عام شامی شہری قتل

امریکی فوج نے ایک عام شامی شہری کو القاعدہ کے ایک سرغنہ کے بجائے قتل کر دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: امریکہ کی فوجی کمان نے تین ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے شام میں القاعدہ کے ایک کمانڈر کو ہلاک کر دیا ہے لیکن اس کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔

سی این این نے اس بارے میں رپورٹ دی ہے کہ مرنے والے شخص کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے ہاتھوں مرنے والا شخص شام کے شمال مغربی علاقے میں رہنے والا ایک چھپن سالہ کسان تھا کہ جس کے دس بچے تھے اور اس کا القاعدہ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

سی این این نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ امریکی فوج نے مرنے والے کی شناخت کے بارے میں شکوک و شبہات ظاہر کیے ہیں لیکن اس بارے میں اس نے باضابطہ تحقیق شروع نہیں کی ہے۔

امریکی فوج نے دو سال قبل بھی افغانستان میں دعوی کیا تھا کہ اس نے ایک ڈرون حملے میں داعش کے کئی افراد کو ہلاک کر دیا ہے لیکن بعد میں واضح ہوا کہ جن دس افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا وہ عام شہری تھے اور ان میں سات بچے بھی شامل تھے۔

ٹیگس