May ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • یمن: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 بچوں کی شہادت

پریس ذرائع‏ کے مطابق شمالی یمن میں جنگ یمن کی باقی بچی بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں دو کمسن بچے شہید ہو گئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بارودی سرنگ کا یہ دھماکہ یمن کے صوبے جوف کے شہر بیضا میں ہوا جس میں دو بچے شہید اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل یمن میں بارودی سرنگوں کا پتہ اور صفایا کرنے والے نگران مرکز نے رپورٹ دی تھی کہ سن دو ہزار بائیس کے دوران یمن میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں اور مارٹر گولوں کے پھٹنے کے نتیجے سات سو چونتیس افراد مارے گئے اور یا زخمی ہوئے۔

اس مرکز نے اسی طرح اعلان کیا تھا کہ اقوام متحدہ نے یمن میں بچھائی جانے والی بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے اور یا دیگر ہتھیاروں کو ناکارہ بنانے کے لئے کوئی مدد نہیں کی اور نہ ہی اس عمل سے متعلق وسائل و آلات فراہم کئے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ صوبے الحدیدہ میں امریکی اتحاد کی خلاف ورزیوں کی بنا پر یہ صورت حال بد سے بد تر ہوتی جا رہی ہے۔

ٹیگس