May ۳۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • یمن اور سعودی عرب کے درمیان بڑے پیمانے پر مارے جانے والے فوجیوں کی نعشوں کا تبادلہ

خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ انصاراللہ اور سعودی اتحاد سے وابستہ 52 فوجیوں کی نعشوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق  انصاراللہ اور سعودی اتحاد نے ایسے 52 فوجیوں کی نعشوں کا تبادلہ کیا ہے جو سرحدی صوبہ الجوف میں سعودی عرب کے ساتھ جھڑپوں میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

یمن کے قیدیوں کے امور کی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر المرتضی نے کہا ہے کہ یمن کی نیشنل سالویشن کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ تمام قیدیوں کا تبادلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

صنعا اور ریاض کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت مجموعی طور پر نو سو قیدیوں کے تبادلہ کا آغاز گزشتہ ماہ سے شروع ہوا اور قیدیوں کے تبادلےکو اس معاہدے کے فریقین کے درمیان مستقل جنگ بندی اور جنگ کے خاتمے کے لیے ٹھوس مذاکرات کا نقطہ آغاز قرار دیا جارہا ہے۔ 

چند ہفتے پہلے سعودی عرب کے نمائندہ وفد اور یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے درمیان مذاکرات کے بعد سے اب تک سیکڑوں قیدیوں کو رہا بھی کیا جاچکا ہے۔ 

ٹیگس