May ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۴ Asia/Tehran
  • شام میں داعشی عناصر کے ہاتھوں 5 روسی فوجیوں کا قتل

پریس ذرائع نے شام میں داعشی دہشت گردوں کے ہاتھوں پانچ روسی فوجی افسروں کے مارے جانے اور دس دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: روس کی فوجی سائٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے شام میں روسی فوج پر حملہ کیا ہے اور اس حملے میں پانج روسی فوجی افسر مارے گئے ہیں جبکہ دس دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق یہ حملہ صوبے حمص کے مشرقی مضافاتی شہر السخنہ میں کیا گیا۔

روسی فوجی سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ روسی فوجیوں کا یہ جانی نقصان اس وقت ہوا جب داعش دہشت گرد گروہ کے ڈیڑھ سو عناصر نے روسی فوج کے ایک ہیڈ کوارٹر پر حملہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق روسی فوج نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا جبکہ روسی فضائیہ نے داع‏شی ٹھکانوں پر بمباری کی ۔

واضح رہے کہ علاقے میں صورتحال غاصب صیہونی حکومت کے مفاد میں تبدیل کرنے کی غرض سے شام کا بحران سعودی عرب اور امریکہ اور ان کے اتحادی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملوں سے شروع ہوا ہے۔ دو ہزار سترہ میں داعشی دہشت گردوں نے شام اور عراق میں جارحانہ حملے کرتے ہوئے ان دونوں ممالک کے کئی علاقوں پر غاصبانہ قبضہ بھی کر لیا تھا جبکہ شام و عراق کی مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کی کاروائیوں کے نتیجے میں اس دہشت گرد گروہ کو شکست ہوئی تاہم اس دہشت گرد گروہ کے کچھ عناصر بعض علاقوں میں اب بھی روپوش ہیں جو ان ممالک کے عام شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر ان ممالک میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ ان ممالک کی سیکورٹی فورس ان عناصر کا صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگس