متحدہ عرب امارات امریکہ کے سمندری اتحاد سے نکل گیا
May ۳۱, ۲۰۲۳ ۱۴:۱۴ Asia/Tehran
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ابوظبی خطے میں امریکہ کے سمندری اتحاد سے باہر نکل گیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: موصولہ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سیکورٹی جائزہ لینے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ امریکہ کی قیادت میں مشرق وسطی کے سمندری اتحاد سے باہر نکل جانا چاہیے۔
امارات کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ انجام شدہ جائزوں کے بعد دو مہینے قبل متحدہ عرب امارات امریکہ کے سمندری اتحاد سے باہر نکل گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ نے ابھی تک امارات کے اس بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
امریکہ کے اس سمندری اتحاد میں چونتیس ممالک شامل ہیں جس کا ہیڈکوارٹر بحرین میں ہے اور وہ بحیرہ احمر اور خلیج فارس کے علاقے میں بحری قزاقی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور سیکورٹی فراہم کرنے کا دعوی کرتا ہے۔