Jun ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی کارروائیوں سے صیہونی آباد کاروں میں عدم تحفظ کا بڑھتا احساس

فلسطینیوں کی جانب سے انجام پانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں صیہونی آباد کاروں میں غیر محفوظ ہونے کا احساس مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ فلسطینی عوام صیہونی جارحیت سے مرعوب نہیں ہوں گے اور وہ اس جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرتے رہیں گے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صیہونی جارحیت سے فلسطینیوں کا عزم مزید مضبوط و مستحکم ہو گا اور فلسطینی شہدا کا خون اپنا رنگ دکھاتا رہے گا جس کا نتیجہ فلسطینیوں کے حق میں اچھا ہی نکلے گا۔

صیہونی عبری ذرائع نے یہ اعتراف کیا ہے کہ غرب اردن اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی انجام پانے والی کارروائیوں کے نتیجے میں صیہونی آباد کاروں میں عدم تحفظ کا احساس مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل بارہ نے اپنی ایک رپورٹ میں فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی صیہونیت مخالف کارروائیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال دو ہزار تئیس کے آغاز سے اب تک فلسطینی مجاہدین دسیوں صیہونیت مخالف کارروائیاں انجام دینے میں کامیاب ہوئے جن میں بیس صیہونی ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ اسکے علاوہ صیہونی حکومت فلسطینیوں کے جوابی میزائل حملوں سے شدید طور پر وحشت میں مبتلا ہے اور صیہونیوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

 

ٹیگس