Jun ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  •  حشدالشعبی مستقبل کی ضمانت اور عراقی قوم کے عزم کی مظہر: فالح الفیاض

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی، عراقی قوم کے عزم و ارادے اور عراق کے مستقبل کی ضمانت ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے سربراہ فالح الفیاض نے حشدالشعبی کے قیام کی نویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس تمام عراقیوں سے متعلق ہے جس کا کسی سیاسی پارٹی اور گروہ کی جانبداری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ الحشدالشعبی نے عراق کے مستقبل کی ضمانت بن کر عراقی قوم کے اقتدار کو مستحکم بنایا ہے۔

عراق کے نامور اہلسنت عالم دین شیخ خالد الملا نے بھی اس تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران نے داعش دہشت گرد گروہ کا مقابلہ کئے جانے کے دوران ایسی حالت میں عراق میں اپنی جگہ اور پوزیشن بنائی جبکہ سارے ممالک عراق سے اس وقت روگرداں تھے۔

واضح رہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے فتوے کے بعد داعش دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے عوامی بنیاد پر تشکیل دی گئی تھی جس نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عراق کے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے زبردست کارروائیان انجام دیں۔

ٹیگس