Jun ۱۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۱ Asia/Tehran
  • امریکہ کو تشویش، ایران اور بحرین کے جلد بحال ہو سکتے ہیں تعلقات

آمریکہ کا کہنا ہے کہ بحرین ممکنہ طور پر جلد ہی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے والا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: امریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے مغربی ایشیائی امور نے کہا ہے کہ بحرین ممکنہ طور پر جلد ہی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کردنے والا ہے۔

امریک کی معاون وزیر خارجہ برائے مغربی ایشیائی امور باربرا لیف نے دعویٰ کیا کہ بحرین کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ "جلد" سفارتی تعلقات بحال کرنے کا امکان ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی اس عہدے دار کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جب حال ہی میں بعض ذرائع ابلاغ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور بحرین کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی ہیں۔

باربرا لیف نے یہ بھی کہا ہے کہ تہران اور منامہ کے درمیان تعلقات جلد دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ جلد ہو جائے گا۔

لیف کا یہ بیان اس تناظر میں دیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے گزشتہ روز اپنی ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں تہران اور منامہ کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کہا تھا کہ بحرین نے تہران اور منامہ کے درمیان تعلقات کے بارے میں اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس