انصاراللہ یمن نے سعودی عرب کے سامنے دو آپشن رکھے
Jun ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
انصاراللہ یمن نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مستعفی یمنی حکومت کی مدد جاری رکھی تو یمنی فوج سعودی عرب کے اہم اقتصادی مراکز پر حملے کر سکتی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اسپتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ یمن کی قومی امن و صلح کمیٹی کے سربراہ یوسف الفیشی نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے سامنے دو راہیں ہیں، پہلی یہ ہے کہ وہ یمن اور وہاں موجود اپنے کرائے کے فوجیوں کو اپنے حال پر چھوڑ دیں اور ان کا فیصلہ خود انہیں کرنے دیں یا پھر یہ کہ وہ ان کی مدد جاری رکھیں اور اس کے بدلے میں سعودی عرب کے اقتصاد، سکیورٹی اور استحکام کی قربانی دیں۔