Jun ۱۹, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۸ Asia/Tehran
  • مغربی ایشیا کی جونیئر فٹبال ٹیموں کے مقابلے، ایران و عراق فائنل میں

مغربی ایشیا کی جونیئر فٹبال ٹیموں کے مقابلوں کا فائنل ایران اور عراق کے درمیان کھیلا جائے گا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: گزشتہ شب عمان اور عراق کے درمیان مقابلوں کا سیمی فائنل کھیلا گیا جس میں عراق کی جونیئر فٹبال ٹیم نے اپنے حریف کو ایک زیرو سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔

اس سے قبل اتوار کی شام ایران اور اردن کے درمیان پہلا سیمی فائنل کھیلا گیا تھا جس میں ایران کی ٹیم نے پینلٹی کِکس کے ذریعے اپنے حریف کو مغلوب کرنے کے بعد فائنل میں قدم رکھا تھا۔

ویسٹ ایشیا فٹبال فیڈریشن ڈبلیو اے ایف ایف کے ذریعے کرائے جانے والے ان مقابلوں کا فائنل بغداد کے المدینہ اسٹیڈیم میں منگل کے روز کھیلا جائے گا جس میں میزبان ملک عراق کی ٹیم کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔

ٹیگس