Jun ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • سوڈان میں خانہ جنگی، 6 لاکھ افراد پڑوسی ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپوں کے باعث لاکھوں افراد انخلا پر مجبور ہوگئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: یو این ایجنسی کے مطابق سوڈان کی صورتحال پر دارالحکومت خرطوم سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازع کے باعث سوڈان سے انخلا کرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ جائے گی۔

عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ سوڈان سے اب تک 6 لاکھ افراد انخلا کر کے پڑوسی ممالک میں جاچکے ہیں ۔ سوڈان کے لوگوں نے مصر، چاڈ، جنوبی سوڈان اور وسطی افریقہ میں پناہ لی ہے۔

سوڈان کی خانہ جنگی سے 25 لاکھ سے زائد افراد بےگھر ہوئے ہیں ۔ عالمی ادارے نے کہا کہ خانہ جنگی کے دوران اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

سوڈان میں پندرہ اپریل سے عبدالفتاح البرہان کی زیر کمان فوج اور محمد حمدان حمیدتی کی زیر کمان ریپڈ ایکشن فورس کے درمیان دارالحکومت خرطوم سمیت مختلف علاقوں میں جنگ جاری ہے۔ جنگ بندی کی تمام تر کوششوں کے باوجود ابھی تک بحران ختم نہیں کرایا جا سکا ہے یہاں تک کہ عارضی جنگ بندی کے باوجود دونوں فریقوں کی جانب سے خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہا ہے اور اب دونوں فریق ایسی حالت میں تین روز کی فائر بندی پر رضا مند ہوئے ہیں کہ ملک کی صورت حال المیہ بن گئی ہے۔

ٹیگس