Jul ۰۷, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۳ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی شہادت پسندانہ کارروائی میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی

عبرانی ذرائع نے مغربی کنارے میں کوڈومیم کے قریب صیہونی مخالف ایک نئے آپریشن اور ایک صہیونی فوجی کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے علاقے کودومیم کے قریب صیہونی مخالف نئے آپریشن کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے مشرق میں کودوم چوراہے پر صیہونی فوجیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک صیہونی فوجی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔

صہیونی کان نیٹ ورک کی رپورٹ میں آیا ہے کہ حملہ آور نے پہلے بستی کے محافظ کو گولی ماری اور پھر فوجی پر گولی چلائی اور اس کا پیچھا کرکے اسے ہلاک کردیا۔

صیہونی حکومت کے اسپتال ذرائع نے بھی کودومیم میں مسلح حملے میں ایک صیہونی کی ہلاکت اور دوسرے شخص کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

الجزیرہ کے رپورٹر نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی حکام نے آباد کاروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔ صیہونی حکومت کے فوجیوں کو جائے حادثہ پر وسیع پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔

اس شہادت پسندانہ کارروائی کا حماس نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قلقیلیہ کی شہادت پسندانہ کارروائی قابض دشمن کے پے در پے جرائم کا جواب ہے۔

صیہونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ 2 فلسطینیوں نے شہادت پسندانہ کارروائی کی ہے اور دونوں فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

ٹیگس