Jul ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • سوڈان میں متحارب فریقوں کے مابین جھڑپیں جاری

سوڈان میں متحارب فریقوں کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈانی فوج اور اس ملک کی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 4 ماہ سے جھڑپیں جاری ہیں اور علاقائی اور عالمی  سطح پر ثالثی کے باوجود خرطوم، ام درمان اور بحری میں لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز فریقوں نے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کئے کہ جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے خرطوم، ام درمان اور بحری کے علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں سوڈان میں شامل دونوں فریقوں سے جنگ بند کرنے اور عام شہریوں کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا اور انسانی امداد میں اضافے، امدادی کارکنوں کی حمایت اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ٹیگس