Jul ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں سیلاب سے 100 افراد جاں بحق  و زخمی 41 لاپتہ

افغانستان کے وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق 3 روز کے دوران سیلاب سے 31 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 74 زخمی اور 41 لاپتہ ہوگئے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اتوار کو بتایا کہ کابل کے مغرب میں واقع صوبہ وردگ کے ضلع میدان کے علاقے جلریز میں ہفتے کو رات گئے سیلاب نے تباہی مچاہی ہے۔ 

انکا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو متاثرہ علاقوں میں ضروری امداد اور معاونت کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ 

ادھر حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے جہاں سیکڑوں ہیکٹرز زرعی اراضی کو نقصان پہنچا وہیں کابل اور وسطی صوبے بامیان کے درمیان ہائی وے کو بھی سیلاب کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

افغان حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سیلابی ریلوں میں بہہ کر 250 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔

افغان حکام کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 600 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے وسطی علاقوں میں جمعہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس