Aug ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • قبلہ اول مسجدالاقصی پر صیہونیوں کا حملہ اور فلسطینی تنظیموں کا انتباہ

فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کے وزیر کے ذریعے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صیہونیوں کے اس طرح کے جارحانہ اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی بستیوں میں رہنے والے انتہا پسند صیہونیوں نے جنھیں اسرائیلی فوجیوں کی مکمل پشتپناہی حاصل تھی آج مسجد الاقصی کے اندر داخل ہوئے ۔ دوسری جانب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہوکی کابینہ کے انتہا پسند وزیراسحاق واسر لاوف بھی چند انتہا پسند صیہونیوں کے ساتھ زبردستی مسجدالاقصی میں داخل ہوئے۔

فلسطین کی تحریک حماس، جہاد اسلامی اور استقامتی محاذ نے مسجد الاقصی کو لاحق خطرات کی بابت خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے وحشیانہ حملوں اور جارحانہ اقدامات کے نتائج کی ذمہ داری صیہونی غاصبوں پر عائد ہوتی ہے۔  انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور اس کو یہودی رنگ دینے کی صیہونیوں کی کوششوں کو ناکام بنادیں گے ۔

واضح رہے کہ پچھلے برسوں اور بالخصوص حالیہ میہنوں کے دوران مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں میں تیزی آگئی ہے اور صیہونی انتہا پسند اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے اجتماعی طور اور بھیڑ کی شکل میں مسجد الاقصی میں داخل ہو کر اس پر حملے کرتے ہیں ۔ صیہونیوں کے اس طرح کے اقدامات کا مقصد مسلمانوں کے قبلہ اول کو زمان و مکان کے اعتبار سے تقسیم کرنا ہے۔

ٹیگس