سوڈان کی خانہ جنگی میں 17 لاکھ بچے بے گھر اور لاوارث ہوگئے
سوڈان میں خانہ جنگی میں ایک بار پھر شدت آ گئی ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں متعدد دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خرطوم کے جنوبی علاقوں میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورس کے مابین شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
میڈیا ذرائع نے سوڈان کے شہرام درمان میں بھی شدید جھڑپیں جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے بچوں کے امور کے ادارے یونیسیف کے مطابق سوڈان کی خانہ جنگی میں 17 لاکھ بچے بے گھر اور لاوارث ہو چکے ہیں۔
سوڈان میں جاری خانہ جنگی سے تقریباً 40 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں، جاری فسادات میں اب تک کم از کم 3 ہزار 9 سو افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سوڈان میں اقتدار کی رسہ کشی کے تناظر میں 15 اپریل کو خانہ جنگی شروع ہوئی جس میں دونوں متحارب فریقوں کو اب تک بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچ چکا ہے اور تقریبا 40لاکھ سوڈانی شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔