دہشت گردانہ حملے میں حزب اللہ کا ایک نوجوان شہید
Aug ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کاھیلا کے علاقے میں اس کے ایک فوجی ٹرک پر دہشت گردانہ حملے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کا ایک ٹرک مزاحمتی فورسز کو لے کر بیکا سے بیروت جا رہا تھا جو کاھیلا کے علاقے میں الٹ گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرک کے ہمراہ گارڈ اس ٹرک کو سیدھا کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے جو مقامی ملیشا نے ان پر پتھر پھینکنے کے بعد فائرنگ کرکے ٹرک کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کی۔
درایں اثنا گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ شروع کی۔ اس لڑائی میں ایک محافظ شہید ہوگیا اور رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ لبنانی فوج نے مداخلت کرتے ہوئے مقامی ملیشا کو ٹرک پر قبضہ کرنے سے روک دیا۔