Aug ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۸ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت پر طاری ہے ثار اللہ کا خوف

غاصب صیہونی حکومت کے چینل- 13 کا کہنا تھا کہ مزاحمت کا محور اور محاذ مضبوط ہو گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صیہونی حکومت کے چینل-13 نے اپنی ایک رپورٹ میں حزب اللہ لبنان ہ سے تعلق رکھنے والے "ثار اللہ" میزائل سسٹم کی فوجی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے تاکید کی کہ مزاحمتی محاذ کی طاقت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، صیہونی حکومت کے چینل-13 نے اپنی ایک رپورٹ میں عبرانی تجزیوں اور تحلیل میں تحریک حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے "ثاراللہ" گائیڈڈ میزائل سسٹم کی تصاویر کی اشاعت پر تل ابیب کی تشویش کا اظہار کیا۔

اس صیہونی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان اسرائیل کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ تحریک پہلے بھی راکٹ استعمال کر چکی ہے اور آئندہ بھی اسرائیل کے ساتھ تصادم میں استعمال کرے گی۔

چینل کے تجزیہ کاروں کے مطابق صیہونی میڈیا جولائی 2006 کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر حزب اللہ کی تقریب اور دوشنبہ کے روز حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی تقریر کا انتظار کر رہی تھی۔

صیہونی حکومت کے چینل-13 کے سیاسی مسائل کے تجزیہ کار "آری شاویت" نے اس بارے میں خبردار کیا کہ اگلی جنگ تباہ کن ہو گی اور اسے روکنے کے لیے بہت زیادہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس کے لیے تیاری کی ضرورت کا اعادہ کرتا ہوں اور اس بات پر زور دیتا ہوں کہ مزاحمت کے محور اور محاذ کی طاقت "بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔

ٹیگس