Aug ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
  • سید نصراللہ کی فیصلہ کن تقریر کے بعد صیہونی بیک فٹ پر

غاصب حکومت کے وزیر جنگ کی مبالغہ آرائی کے جواب میں حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کے حالیہ پرزور خطاب کے بعد صیہونیوں اور ان کے میڈیا کے لہجے میں کافی تبدیلی نظر آ رہی ہے جو ہر روز شمالی محاذ پر جنگ کے نزدیک ہونے کی باتیں کرتا رہتا تھا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار "معاریو" نے اپنی حالیہ رپورٹ میں "اسرائیل" کے خلاف حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی "دھمکیوں" کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے الفاظ کا اعادہ کیا کہ نصر اللہ نے اسرائیل کو اسٹون ایج میں پہنچانے کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیلی چینل نے صیہونیوں سے کہا کہ وہ حزب اللہ کے خلاف اپنی دھمکیوں سے پسپائی اختیار کر لیں۔

اس اخبار نے اسرائیلی فوج کی ملٹری انٹیلی جنس سروس (امان) کے سابق سربراہ جنرل تمیر ہیمان کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس بات کا امکان ہی نہیں ہے کہ اسرائیل شمالی سرحدوں پر حزب اللہ کے خلاف جنگ میں داخل ہو۔

اس اخبار نے دعویٰ کیا کہ حزب اللہ کی لبنان - اسرائیل سرحدوں پر اشتعال انگیز کارروائیوں اور نصر اللہ کے اس خطاب کے بعد جس میں انہوں نے اسرائیل کو دھمکی دی تھی، وسیع پیمانے پر کشیدگی پیدا ہوئی ہے اور اس کے علاوہ سیکورٹی کا خدشہ بھی سر اٹھانے لگا ہے۔

ہیمن، جو اب اسرائیل کے داخلی سلامتی کے تھنک ٹینک کے سربراہ ہیں، کہتے ہیں کہ اسرائیل شمالی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​کے قریب نہیں ہے۔ یہ تبصرے معمول کے مطابق اور ہمیشہ رہنے والا ہے، اب سرحد کے اس پار، کشیدگی میں کمی آئی ہے، ہم ابھی جنگ کے قریب نہیں ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں دیوار سے مل کر حزب اللہ کے جارحانہ رویے میں ایک قسم کے تحمل کا مشادہ کر رہے ہیں، نصراللہ دیگر وجوہات کی بنا پر بھی اسی طرح کا برتاؤ کرتے ہیں، جن میں سب سے نمایاں لبنان کی داخلی تلخ حقیقت ہے!

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران، حزب اللہ کو مقامی مسئلے سے زیادہ ایک اہم چیز کے لیے روکے ہوئے ہے اور وہ جوہری تنصیبات پر حملہ ہے۔ اگر ایران اس کھیل میں داخل ہوگیا تو اس سے اسٹریٹجک غلطی ہوگی۔

ٹیگس