Aug ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
  • مغربی کنارے میں صیہونی فوج کی چیک پوسٹ پر مزاحمتی فورسز کی پھر فائرنگ

مغربی کنارے میں مزاحمتی فورسز نے غاصب صیہونی فوج کے خلاف ایک اور کارروائی کی ہے ۔

سحرنیوز/دنیا: فلسطین کی سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی فورسز نے مغربی کنارے میں غاصب صیہونی فوجیوں کے خلاف ایک اور کارروائی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مزاحمتی فورسز نے یعبد کے علاقے میں موجود صیہونی فوج کی ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس سے صیہونی فوجیوں میں بھگدڑ مچ گئی اور وہ اپنی پناہ گاہوں میں چھپ گئے۔

ٹیگس