Sep ۰۱, ۲۰۲۳ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
  • حماس، صیہونی حکومت کے سلسلے میں لیبیا کے سرکاری اور عوامی موقف کی تعریف

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت میں لیبیا کے سرکاری اور عوامی موقف کی تعریف کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: اسماعیل ہنیہ نے لیبیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی سے ٹیلی فون پر بات چیت میں مسئلہ فلسطین کے حالات اور غاصب صیہونی کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سلسلے میں لیبا  کے سرکاری اور عوامی موقف پر بات چیت کی۔اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ فلسطینی عوام غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کو مدنظر رکھتے ہوئے لیبیا کے عوامی اور سرکاری موقف پر فخر کرتے ہیں۔دوسری جانب محمد المنفی نے بھی مسئلہ فلسطین کے بارے میں لیبیا کے دوٹوک موقف، فلسطینی عوام کے حقوق کا ساتھ دینے اور صیہونی حکومت کے ساتھ سازباز کو مسترد کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ لیبیا فلسطین اور غاصب صیہونی حکومت کے بارے میں اپنے موقف کے بارے میں ریڈ لائن کو عبور نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا منقوش کی روم میں صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ الی کوہن کے ساتھ ملاقات کی خبر منظرعام پر آنے کے بعد لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزیراعظم نے نجلا منقوش کو معطل کر دیا اور لیبیا کے داخلی سیکورٹی کے ادارے نے تحقیقات مکمل ہونے تک ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی۔

 

ٹیگس