Sep ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۵ Asia/Tehran
  • فلسطینی خواتین پر اسرائیلی فوج کا تشدد، یو این اور اسلامی تعاون تنظیم اپنی ذمہ داریاں ادا کریں: وزارت خارجہ

صیہونی فوجیوں نے فلسطینی خواتین کو بے انتہا تشدد کا نشانہ بنایا ہے اور ان کی بے حرمتی کا ارتکاب بھی کیا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: سحرنیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ظالم صیہونی فوج قتل و دہشت گردی کے جنون میں گرفتار ہونے کے علاوہ نفسیاتی اور اخلاقی بیماریوں میں بھی مبتلا ہے اور صیہونی فوجیوں کی جانب سے الخلیل پر حملے کے دوران فلسطینی خواتین پر بے شرمانہ تشدد قابل مذمت اور اس جعلی ریاست کے حامیوں کےلئے مایہ ننگ و رسوائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں انتظار ہے کہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی۔

ٹیگس